تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئی سی سی ورلڈ کپ :بھارت کی انگلینڈ کے خلاف ٹا س جیت کربیٹنگ

جنگ نیوز -
بنگلور…ورلڈ کپ کے گروپ بی کے اہم میچ میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ فیصلہ کیا ہے،دونوں ٹیموں گروپ ٹیمیں اپنے گروپ میں ایک ،ایک میچ جیت چکی ہیں۔ جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کررہا ہے۔انگلینڈ فتح کے لیے پر امید ہے اور بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر سخت مقابلے کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس سے قبل میزبان بھارت نے میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش کو 87 رنز جبکہ انگلینڈ نے گروپ بی کے اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ بھارتی اوپنر بیٹسمین وریندر سہواگ انجری سے مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ سہواگ کو یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں عالمی کپ میں انگلینڈ کے خلاف گروپ بی کے ایک اہم میچ سے قبل پریکٹس کرتے ہوئے چوٹ لگ گئی تھی۔بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ میچ اسپنرز کے درمیان جنگ کی مانند ہوگا۔ بھارتی ٹیم میں آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور انگلش ٹیم میں گریم سوان کا کردار اہم ہوگا۔ انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وکٹ پر گیند نے ٹرن کیا تو اسپنرز کا کردار بڑھ جائے گا، ہمارے پاس چند ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو اسپن کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ اضافی اسپنر کھلایا جائے یا نہیں۔واضح رہے کہ اب تک بنگلور میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 71 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں بھارت کو 38 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی اور انگلینڈ کو 30 میچوں میں فتح حاصل ہوئی جبکہ 3 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ اس اعتبار سے بھارت کو گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔جیو سپر اپنے ناظرین کے لئے یہ میچ براہ راست نشر کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.