تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب حکومت کی جانب سے سمری تاخیر سے ملی ،ابھی پڑھی نہیں ،گورنر کھوسہ

جنگ نیوز -
قصور…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سمری تاخیر سے موصول ہوئی ہے اور ابھی تک اسے پڑھ نہیں سکے۔قصور کے قصبے کھڈیاں میں سوئی گیس فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ غداروں نے پیپلزپارٹی کو ہمیشہ تباہ کرنا چاہا مگرپیپلز پارٹی بھٹوکے مشن کی تکمیل تک کوشاں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے ہارس ٹریڈنگ اورلوٹا کریسی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے پھانسی کا پھندا قبول کرلیا مگراوروں کی طرح کسی سے زندگی کی بھیک نہیں مانگی،پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ،ہے اور رہے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.