تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ذاتی ایجنڈا ہوتا تو لانگ مارچ کو اسلام آباد تک لے جاتے،نوازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہوتا تو وہ لانگ مارچ کو اسلام آباد تک لے جاتے،عدلیہ کی بحالی عوام کی انقلابی طاقت کاثبوت ہے۔ انہوں نے یہ بات ماڈل ٹاؤن لاہور میں مالا کنڈ ڈویژن کے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہی۔نوازشریف نے کہاکہ پاکستانی شہری قابل فروخت چیز نہیں ہیں، عوام کولوڈشیڈنگ سے دوچار کرنیوالوں کوسزاملنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سالانہ بجٹ متوازن بنانے کی ضرورت ہے،مہنگائی ،غربت اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ مشکل کام نہیں۔اجلاس میں راجاظفرالحق ، سرانجام خان ،اقبال ظفرجھگڑا، سردار مہتاب عباسی اورپیرصابرشاہ نے بھی شرکت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.