5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نوازشریف اور پی پی کے درمیان نوراکشتی ہورہی ہے، سمیع الحق
جنگ نیوز -
تخت بھائی . . . . . جمعیت علمائے اسلا م )س( کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے امریکا نواز پالیسیوں کو تبدیل نہ کیا توعرب اور افریقہ سے اٹھنے والی انقلاب کی لہر پاکستان پہنچ کرحکمرانوں کا دھڑن تختہ کریگی ۔مردان کے علاقے تخت بھائی میں دارلعلوم تعلیم اسلام میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی انقلاب کے ساتھ تمام پرانے چہروں کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ۔ سمیع الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور پیپلز پارٹی کے درمیان نوراکشتی ہو رہی ہے ۔