تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ناکام حکومت کا5سالہ مدت پر اصرار جمہوریت کی خدمت نہیں،رانا ثنا

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں ناکام اور ہرشعبے کو بدترین بحران سے دو چار کر دینے والی حکومت سے نجات کے لیے نیا مینڈیٹ جمہوریت کی روح کے عین مطابق ہے۔لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل،ناکام اورکرپٹ حکومت کا5سالہ مدت پر اصرار جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں،بلکہ یہ الٹا عوام کو جمہوریت سے مایوس اورغیر جمہوری قوتوں کیلئے راہ ہموارکرنے کے مترادف ہے،رانا ثنااللہ نے کہا کہ جمہوریت اور میثاق جمہوریت سے متعلق پیپلزپارٹی کی قیادت اور خود ساختہ ڈاکٹر بابر اعوان کے خلوص کی حقیقت دنیا پرعیاں ہے جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب حکومت سے علیحدگی پر تڑپنے اورتلملانے کی بجائے پنجاب میں اپوزیشن کا کردارادا کرنے کیلئے خود کو تیار کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.