تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فیصل آباد میں گیس کی بندش، صنعتکاروں کا احتجاج کا اعلان

جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد میں آج دوسرے دن بھی فیکڑیوں اور کارخانوں میں گیس کی فراہمی بندہے، پیداواری عمل رک گیا اور مزدور بے روز گار ہوگئے۔ صنعتکاروں نے پانچ روزہ گیس بندش کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سوئی گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت 27 فروری سے 4 مارچ تک گیس کی بند رہے گی ۔ آج صنعتوں کو گیس کی بندش کا دوسرا دن ہے جس کی وجہ سے تمام خارکانوں اور فیکٹریوں میں پیداوری عمل رکاہوا ہے۔ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔ صنعتکاروں نے پانچ روزہ گیس شیڈول کی بندش کو مسترد کرتے ہوئے آج سوئی گیس آفس کے گھیراؤٴ اور ضلع کونسل کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں روزانہ اجرت پر کام کرنے و الے مزدروں کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے انھیں کام نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے اجرت ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.