تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال کے خلاف دھرنا،روڈ بلاک

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے ہڑتال اور پیٹرول کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرین نے راشد منہاس روڈ پر دھرنا دے دیا ہے جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ مظاہرین کا یہ دھرنا گذشتہ دو گھنٹے سے ڈالمیاکے قریب دیا گیا جس کے باعث جوہڑ موڑ سے سہراب گوٹھ تک، دوسری جانب گلستان جوہر کے اندر اور اسٹیڈیم اور شارع فیصل سے آنے جانے والے راستوں پر ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور مسافر بسوں سے عوام نے پیدل ہی اپنی منزلوں کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.