تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سیشن و سول ججز اور وکلا ء کے اغواء کیخلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع نصیرآباد سے دو سیشن و سول ججوں اور سبی و بولان سے تین وکلا کے اغوا کے خلاف وکلا تنظیموں کی جانب سے آج کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کی عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔بائیکاٹ کی اپیل بلوچستان بارایسوسی ایشن نے کی ہے ۔ بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ نصیرآباد میں دو سیشن و سول ججوں اورسبی و بولان میں تین وکلا کے اغوا کے خلاف کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججر اور وکلا کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آج وکلا تنظیموں کا اجلاس بلایاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.