تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارش،پہاڑوں پر برف باری کانیا سلسلہ شروع

جنگ نیوز -
اسلام آباد… شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارش کیساتھ پہاڑوں پر برف باری کانیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،جبکہ آزادکشمیر اورمری سمیت دیگر مقامات پر موسم ابرآلود ہے۔ مری میں موسم آج بھی ابرآلود ہے، بڑی تعداد میں سیاح حسین وادی میں خوشگوار موسم سے لطف اندوزہونے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔شمالی وزیرستان کے علاقوں رزمک، شوال اور لواڑہ منڈی کے پہاڑوں پر گزشتہ رات سے برف باری اور بارش کا نیاسلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ضلع ٹانک میں بھی موسلادھار بارش کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر برف باری بھی ہورہی ہے۔اسکردو اور گردونواح میں موسم ایک بار پھر ابر آلود ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کسی بھی وقت بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ استور،غذراور ہنزہ نگر سمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔آزادکشمیر میں بھی موسم ابر آلود ہے،لینڈسلائڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے باعث شاہراہ نیلم آج27 ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔کوئٹہ شہر اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شروع ہونیوالا بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔چمن شہر سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج صبح موسلا دھار بارش اور پہاڑی علاقوں پر ژالہ باری ہوئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.