5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدر نے سندھ ہائیکورٹ کے4 ایڈیشنل ججوں کو ملازمت میں توسیع دیدی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سندھ ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ، صدر آصف علی زرداری نے یہ منظوری پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات اور وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی۔ذرائع کے مطابق جن جج صاحبان کی مدت ملازمت میں تو سیع دی گئی ان میں جسٹس امام بخش بلوچ، جسٹس نثار محمد شیخ ،جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور محمد علی مظہر شامل ہیں۔