تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

جنگ نیوز -
محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

اوکاڑہ …وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کامستقبل محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ اوکاڑہ میں حضرت کرمانوالہ سرکار کے عرس پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام امن ، بھائی چارے اور انسان دوستی کا دین ہے، اس میں تشدد، قتل و غارت اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے متصادم کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی، ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر ملکی قوانین کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی قوانین کو اسلام کی روح کے مطابق بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے، انتہا پسندی کا راستہ تباہی کا راستہ ہے ، کچھ عناصر دہشت گردی کے بل بوتے پر اپنی مرضی کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں جبکہ دہشت گرد مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کو بھی جہاد سمجھتے ہیں ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے63 برسوں میں زیادہ تر وقت آمروں کی نذر ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.