5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیپلز پارٹی لوٹاکریسی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،صدر زرداری
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . صدرآصف علی زرداری سے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ اور وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے ملاقات کی اورملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی لوٹاکریسی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ۔صدرمملکت نے پنجاب کی سیاسی صورتحال اور ملک بھرمیں امن وامان کے امور پرگفتگوکیلئے گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کوبلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پنجاب میں جمہوری کردار ادا کرتے رہیں گے اورجمہوری انداز میں ہی سیاسی رد عمل کا اظہارکریں گے۔ صدرآصف علی زرداری نے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کوکراچی میں قیام امن کیلئے کوششیں تیزکرنے اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔صدرآصف علی زرداری نے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کوپٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے بات چیت کرکے کراچی میں پٹرولیم مصنوعات کے مسئلے کا حل نکالنے پر بھی زور دیا۔