تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سینیٹر بابر غوری کے نانا کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے حق پرست سینیٹر بابر خان غوری کے نانا خورشید احمد لاروش والے کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطا ف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ دریں اثناء الطا ف حسین نے شیخوپورہ میں مسافر وین اور آئل ٹینکر کے ہولناک تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسو س کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی میں الطا ف حسین نے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ انہوں نے زخمی افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.