تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور: امریکی شہری کی گرفتاری کے بعد قرض خواہوں کی قطار لگ گئی

جنگ نیوز -
پشاور…مصیبت کبھی اکیلی نہیں آتی اور ایسا ہی کچھ پشاور میں گرفتار امریکی باشندہ آئرن مارک ڈی ہیون کے ساتھ ہورہا ہے۔ ویزا کی معیاد ختم ہونے پر گرفتار ہوا اور اب قرض خواہوں کی قطار لگ گئیں۔پیر کے روز پشاور کی مقامی عدالت نے مارک ڈی ہیون کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ کم از کم دو افراد پشاور کی کچہری آئے۔ جن کا دعویٰ تھا کہ مارک نے ان کے پیسے دینے ہیں۔ پشاور میں مچنی روڈ کے رہائشی سرفراز خان کا دعویٰ ہے کہ مارک نے اس کے ایک لاکھ روپے دینے ہیں۔ اور عدالت اس کے حق میں فیصلہ بھی کر چکی ہے۔ لیکن لمبا عرصہ گذر جانے کے باوجود مارک پیسے نہیں دے رہا۔ سرفراز کو میڈیا کے ذریعہ مارک کی گرفتاری کا علم ہوا اور وہ عدالت پہنچ گیا۔ کہ شاید اس کی ڈوبی رقم مل جائے۔ اسی طرح ورسک روڈ کا محمد سجاد خان بھی مارک کا قرض خواہ ہے۔ اس نے جیو نیوز کو بتایا کہ مارک نے اس کے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ہڑپ کر رکھی ہے اور وہ لمبے عرصہ سے امریکی باشندہ کو ڈھونڈ رہا ہے۔ سجاد نے بتایا کہ وہ ایرن کے خلاف مقدمہ کرکے عدالت سے رجوع کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.