تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹوکیو: انعام الحق کی والدہ کے انتقال پر طاہر القادری کی تعزیت

جنگ نیوز -
ٹوکیو …عرفان صدیقی /نمائندہ جنگ… تحریک منہاج القران کے بانی و چیئرمین علامہ طاہر القادری نے منہاج پیس اینڈ ایٹیگریشن جاپان کے صدر انعام الحق کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔اپنے بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انعام الحق کی تحریک کیلئے خدمات قابل قدر ہیں اور ان کی والدہ کی وفات سے جو دکھ انعام الحق کو پہنچا ہے اس میں پوری تحریک منہاج القران کے ارکان ان کے ساتھ ہیں ۔انعام الحق کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی والد ہ کے ایصال ثواب کیلئے پانچ مارچ بروز ہفتہ مرکز منہاج القران ایوائی سٹی اباراکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیاگیاہے جس میں معروف عالم دین علامہ شکیل ثانی کا خصوصی خطاب بھی ہوگا جبکہ منہاج القران جاپان کے صدر محمد سلیم خان، جنرل سیکریٹری حافظ یعقوب مغل، این پی او منہاج انٹرنیشنل جاپان کے صدر صالح محمد افغانی بھی شرکت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.