5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا: ٹیٹو آرٹسٹکا 400افراد کے ٹیٹو بناکر عالمی ریکارڈ قائم
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…جسم پر ٹیٹو کھدوانا ایک تکلیف دہ اور مشکل عمل ہے لیکن شوق کا کو ئی مول نہیں۔۔امریکی شہرلاس اینجلس میں ایک 25سالہ ٹیٹو آرٹسٹ نے 24گھنٹوں میں400افراد کے جسم پر ٹیٹو بناکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے کے مقصد کو ذہن میں رکھتے ہو ئے اس ٹیٹو آرٹسٹ نے تن تنہا 24گھنٹوں تک مسلسل 400افراد کے جسم کے مختلف حصوں پر نقش ونگار بنائے اور آرام کیلئے صرف3منٹ کا وقفہ لیا۔کم وقت میں اتنے زیادہ ٹیٹو بنانے کے سلسلے میں اس آرٹسٹ کا نا م گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔