تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عراق: برطانوی پرائیویٹ سکیورٹی کنٹریکٹر کو قتل کے جرم میں عمر قید

جنگ نیوز -
بغداد…عراق میں عدالت نے برطانیہ کے پرائیویٹ سکیورٹی کنٹریکٹر کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔جنوری2009 میں امریکا اور عراق کے درمیان سکیورٹی معاہدے کے بعد سکیورٹی کنٹریکٹرز کا استثنیٰ ختم ہونے کے بعد عراق میں چلایا گیا یہ پہلا مقدمہ ہے ۔ برطانوی کنٹریکٹر ڈینئل فٹز سِمنز پر اپنے دو ساتھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا ۔ ڈینیل کا موقف تھا کہ اس نے یہ قتل ذاتی دفاع میں کئے۔ مقتولین میں برطانوی اور آسٹریلوی شہری شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک عراقی گارڈ زخمی ہوا تھا ۔ بغداد میں عدالت کے جج نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرم کے حالات اور ملزم کی عمر کو مد نظر رکھتے ہوئے اُسے سزائے موت نہیں دے رہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.