تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا نے لیبیا کے30 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کردیئے

جنگ نیوز -
واشنگٹن....امریکا نے لیبیا کے30 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کر دیئے جبکہ پاک لیبیا ہولڈنگ نجی شعبے میں ہونے کی وجہ سے کام کرتی رہے گی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا میں جاری ہنگامہ آرائی اور حکومت کی طرف سے احتجاج کرنے والوں پر طاقت کے استعمال کی وجہ سے عالمی برادری نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لیبیا کے 30 ارب ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کردیا ہے۔پاکستان میں کام کرنے والی پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کے منتظمِ اعلیٰ کمال الدین خان نے کہا ہے کہ ادارہ نجی شعبے میں کام کر رہا ہے اور اس پر عالمی سطح پر عائد کی جانے والی پابندی کے اثرات مرتب نہیں ہونگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.