5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سوئی سدرن سے ناردرن کمپنی کو 5کروڑ کیوبک فٹ گیس کی فراہمی
جنگ نیوز -
کراچی...سوئی ناردرن گیس کے منیجنگ ڈائریکٹر رشید لون کا کہنا ہے کہ سدرن گیس کمپنی نے5 کروڑکیوبک فٹ یومیہ گیس سپلائی دینا شروع کردی ہے۔ جیو نیوزسے بات کرتے ہوئے رشید لون نے کہا کہ پیر کو دادو سے سوئی فیلڈ آنے والے مین ڈسٹری بیوشن لائن کوتخریب کاری کا نشانہ بنایا گیاجس سے19کروڑ کیوبک فٹ یومیہ کا اضافی شارٹ فال بڑھاہے۔انہوں نے کہا کہ سدرن گیس کمپنی نے تعاون کرتے ہوئے ابھی پانچ کروڑ کیوبک فٹ گیس ادھار دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ لائن چند روز میں بحال ہوجائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی صنعتوں کو گیس لوڈشیڈنگ معاہدے سے زیادہ کرنے کا تاثر درست نہیں ہے ۔صنعتکار اس حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں اعدادو شمار اور حقائق مختلف ہیں کسی بھی فورم پر بات کرنے کیلئے وہ تیار ہیں۔