تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں بارش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقے آج بھی برفباری اور بارش کی لپیٹ میں ہیں۔ شمالی بلوچستان میں کئی گھنٹوں سے جاری برفباری اور بارشوں کے باعث متعدد کچے مکانات کی چھتیں گرگئیں ۔ گلگت بلتستان ڈویژن کے بیشتر اضلاع دیامر، چلاس، غذر، ہنزہ نگر اسکردو اور گھانچے میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ شہری حدود میں کہیں کہیں بارش اور اور موسم ابر آلود ہے۔ اسکردو میں گزشتہ روز طویل عرصے کے بعد نکلنے والی دھوپ نے لوگوں کو گھر سے نکلنے کا موقع دیا تھا تاہم آج ایک بار پھر موسم ابرآلود ہوگیا ہے۔ خیبرپختون خوا کے قبائلی علاقوں جنوبی و شمالی وزیرستان کے شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بنوں میں گزشتہ 8 گھنٹے سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ مانسہرہ ، بٹ گرام اور کوہستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل برفباری کے باعث شاہراہ کاغان گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے۔ادھر شمالی بلوچستان میں چمن ، زیارت ، خانوزئی ، کان مہتر زئی ، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں گزشتہ شب شروع ہونے والا برفباری کا نیا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں متعدد کچے مکانات منہدم ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پنجاب میں بھی مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔ رحیم یار خان اور بہاول پور میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.