تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کا امکان

جنگ نیوز -
پشاور…پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پشاور میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ٹرانسپورٹ لیگل ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی احسان اللہ کے مطابق ٹرانسپورٹرز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ جس کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آج ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ اہم اجلاس ہوگا۔ جس کے بعد لوکل روٹس پر کرایوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگا۔ حاجی احسان نے کہا کہ لوکل روٹس پر دس فیصد تک کرایوں میں اضافہ متوقع ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.