5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وفاقی وزیر اقلیتی امور شہبازبھٹی قاتلانہ حملے میں ہلاک
جنگ نیوز -
اسلام آباد … وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ میں واقع اپنے گھر سے نکلے تھے ، جب وہ آئی ایٹ مرکز پہنچے تو وہاں موجود نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی،جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ، انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔