تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چینی فوج میں کبوتروں کی بھرتی،کمیونیکیشن نظام میں مددفراہم کرینگے

جنگ نیوز -
بیجنگ…فارن ڈیسک…چینی فوج کا حصہ اب کبوتر بھی ہوں گے۔جنگ میں جدید انفرااسٹرکچر کی ناکامی کی صورت میں دس ہزار کبوتر روایتی کمیونیکیشن نظام کومدد فراہم کریں گے۔امریکی جریدے’ٹائم ‘ کی رپورٹ کے مطابق چینی ملٹری ایک ایسے ہوا باز کی تیاری میں سرمایہ کاری میں مصروف ہے جو لوگوں کی نظر وں میں چھپا رہے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز لیبریشن آرمی کی چینگدو ڈویژن دس ہزار کبوتروں کی تربیت کر رہی ہے ۔یہ ایک ریزرو کبوتروں کی فوج ہو گی جو جنگ کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ناکام ہونے کی صورت میں ملٹری کے روایتی کمیونیکیشنز کے انفرااسٹرکچر کو مدد فراہم کرے گی۔ یہ فوجی کبوتر ملٹری اسٹیشنو ں اور سرحد یا سمندر ی سرحدوں کے درمیان اسپیشل ملٹری مشن پورا کریں گے۔ چین کے دور دراز علاقوں اور جنوب مغربی خطے کے پہاڑوں پر کمیونیکیشن بیسز پر یہ پرندے پھیلا دیئے جائیں گے۔یہ کبوتر100گرام وزن کے ساتھ 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پر واز کر سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.