5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: ایدھی سردخانے میں رکھی 24لاوارت لاشیں دو روز میں دفنائی جائینگی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی نوری آباد ٹریفک حادثے کی22 اور عبداللہ شاہ غازی مزار دھماکے کی دو لاشیں آئندہ دو روز کے اندر دفن کیا جائیگا۔ایدھی ذرائع کے مطابق نوری آباد میں ہونیوالے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے22 افراد کے ورثہ نے ابتک رابطہ قائم نہیں کیا۔پولیس سرجن ڈاکٹرحامدکے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کے نمونے ڈی این اے کیلئے اسلام آباد بھیج دیئے گئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں موصول ہوئی ۔رپورٹ آنے کے بعد ہی ورثہ کا پتا لگایا جا سکے گا جبکہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر7 اکتوبر2010کوہونیوالے خود کش دھماکے میں دس افراد ہلاک اور60 زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو لا وارث لاشیں اب تک ایدھی سرد خانے میں ورثہ کے انتظار میں ہیں ،ایدھی ذرائع کے مطابق اگر دو روز تک ورثہ کا پتا نہیں چلا تو24 لاوارث لاشوں کو ایدھی قبرستان مین امانتاًدفن کر دیا جائیگا۔