تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شاہ رخ خان فلم ایکسٹریم سٹی میں لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ کام کرینگے

جنگ نیوز -
ممبئی …بھارتی فلموں کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی بالاآخر ہالی وڈ کی راہ لی اور اب وہ فلم ایکسٹریم سٹی میں ایکٹر لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ کام کرینگے۔ فلم کے پروڈیوسرہیں مارٹن اسکورسیزی اور شاہ رخ ہیں ان کے شریک پروڈیوسر، جبکہ فلم کی کہانی شاہ رخ کے دیرینہ دوست مشتاق شیخ اور مارٹن اسکورسیزی مل کر لکھیں گے ،شاہ رخ لیونارڈو ڈی کیپریو اور مارٹن اسکورسیزی کی ملاقات گزشتہ سال برلن فلم فیسٹیول میں ہوئی تھی جب شاہ رخ اپنی فلم مائی نیم از خان کو لیکر برلن گئے تھے اور تبھی ان تینوں میں مشترکہ فلم سازی کی بات بھی طے پائی تھی ۔فلم ایکسٹریم سٹی کی ضروری کارروائی مکمل ہوتے ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.