5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وکی لیکس کا شکار،امریکی سیکیورٹی فرم ایچ بی گرے کے سی ای او کا استعفیٰ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا کے سب سے بڑے بینک کے بارے میں وکی لیکس کی جانب سے خفیہ دستاویزات کی اشاعت روکنے کیلئے حملے کا منصوبہ بنانے والی امریکی سیکیورٹی فرم ایچ بی گرے کے سی ای او نے استعفیٰ دیدیا ۔ ایچ بی گرے فیڈرل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر Aaron Barr کے اکاؤنٹ کو نامعلوم ہیکر نے نشانہ بنایا تھا جس کے بعد بینک آف امریکا اور یو ایس چیمبر آف کامرس سے متعلق خفیہ دستاویزات کی اشاعت روکنے کیلئے وکی لیکس پر حملے کا منصوبہ منظر عام پر آگیا تھا ۔Aaron Barr نے ایک انٹرویو کے دوران سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فرم کو چلانا چیلنج سے کم نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان سے متعلق میڈیا میں بُری خبریں شائع ہوئی ہیں ، اُن کے استعفیٰ سے کمپنی کی ساکھ بحال ہونے میں مدد ملے گی ۔خبریں تھیں کہ نامعلوم ہیکرAaron Barr کو استعمال کررہا ہے ۔