5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہنگو میں پولیس چوکی کے قریب دھماکا، 9افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
ہنگو… ہنگو میں پولیس چوکی کے قریب دھماکے میں 9افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہنگو کے علاقے ریلوے روڈ پر پولیس چوکی کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس سے پولیس چوکی مکمل طور پر تباہ جبکہ آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 9افراد جاں بحق جبکہ 30افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس حکام نے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیر لیا۔دھماکے میں زخمی و جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ دھماکے نصب بم سے کیا گیا، جس میں 600کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کی جگہ پر سات فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔