5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ کی راولپنڈی منتقلی روکنے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ آفس نے دو پاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی ریمنڈ ڈیوس کو راولپنڈی منتقل کرنے سے روکنے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست گزار نے بیان حلفی داخل نہیں کیا۔ عدالت کے روبرو علم دین ایڈووکیٹ نے ریمنڈ ڈیوس کے کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے ممکنہ فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ریمنڈ کی منتقلی اس کیخلاف عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہو گی۔ اس لئے ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے منتقل نہ کیا جائے۔