5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تھائی لینڈ:با لوں سے ڈھکی تھائی لڑکی عالمی ٹائٹل حاصل کر نے پر خوش
جنگ نیوز -
بنکاک…سی ایم ڈی…تھا ئی لینڈ کی 11سالہ لڑکی جس کا پورا چہرہ اور جسم با لوں سے بھرا ہوا ہے اپنی اس غیر معمو لی تبدیلی کے باعث دنیا کی سب سے زیادہ بالوں والی لڑکی کا عالمی ٹائٹل حاصل کر نے کے بعد بے حد خوش ہے۔ بچپن سے Supatra Sasuphan کے پو رے جسم پر قدرتی طور پر با ل اگے ہو ئے ہیں جبکہ چہرے اور کانوں پر ان بالوں کی تعداد زیادہ ہے۔Supatraکا کہنا ہے کہ اسکول میں دیگربچے اسےMonkey FaceاورWolf Girlکے نا م سے پکارتے تھے لیکن اب عالمی اعزاز پانے کے بعد وہ نا صرف اسکول میں مقبول ہو گئی ہے بلکہ اب اس کے دوست بھی بننے لگے ہیں۔منفرد ظاہری بناوٹ کی حاملSupatraعام بچوں کی طرح اپنا بچپن پر جوش طریقے سے گزاررہی ہے اور اپنی نئی مقبولیت کے باعث اتنی خوش ہے کہ اسے اپنا آپ اچھا لگنے لگا ہے۔