تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی اے سی:ایف ڈبلیو او کے خلاف شکایت پر انکوائری کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے اپنا ذاتی بینک اکاونٹ کھول رکھاہے، جس کی تفصیلات سے حکومت کوآگاہ نہیں کیاجاتا، پی اے سی کی خصوصی کمیٹی نے اس شکایت پرانکوائری کاحکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاہے۔اسلام آبادمیں زاہدحامدکی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کوآڈٹ حکام نے بتایاکہ آرگنائزیشن اخراجات کیلئے موجوداکاوٴنٹ کی تفصیلات سے توحکومت کوآگاہ کرتی ہے لیکن منافع کیلئے ایک الگ اکاوٴنٹ بھی کھول رکھاہے، جس کے بارے میں نہیں بتایاجاتا۔ ایف ڈبلیو او کے ذمہ اب تک واجب الادا رقم دس ارب روپے تک پہنچ چکی ہے ۔وزارت دفاع کے حکام کی طرف سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایف ڈبلیو اے نے مختلف اداروں سے 20ارب روپے وصول کرناہیں، یہ رقم وصول کرنے کے بعدرقم کی ادائیگی کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.