تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شہبازبھٹی قتل :پولیس کی18مشتبہ افرادکوحراست میں لیکرتفتیش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کیس میں اسلام آباد کی پولیس18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہباز بھٹی قتل کیس میں مختلف مقامات سے ایسے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو اس کیس میں کسی نہ کسی حوالے سے مشتبہ ہوسکتے ہیں ، قتل کیس کی ایف آئی آر تھانہ آئی نائن میں درج ہے جبکہ زیر حراست افراد سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ دوسری طرف قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے بھی اس قتل کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.