5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے سے حالات بگڑ رہے ہیں، شاہ محمود
جنگ نیوز -
ساہی وال …سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگرمیری بات نہیں مانی گئی تو حکومت عدالت میں جاکر ریمنڈ ڈیوس کا استثناثابت کرے، ملک میں رول آف لا نہیں جس سے حالات بگڑتے جارہے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ رول آف لا پر عمل نہ کیا گیا تو ایسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں جن کا اظہار قومی مفادمیں نہیں کرسکتا۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں پسندیدہ وزیرخارجہ تھا لیکن اچانک نظروں سے کیوں گرگیا ؟۔یہ ایک سوالیہ نشان ہے میں ان کی نظروں سے توگر گیا لیکن قوم نے مجھے اپنی پلکوں پر بٹھالیا۔ قانون پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے آج جعلی ڈگریوں والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔