5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہبازبھٹی کے قتل پر سوگ، پشاور میں تمام مشنری اسکول بند
جنگ نیوز -
سابق وفاقی وزیراقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل کے سوگ میں مسیحی برداری انتظامیہ کے تحت چلنے والے پشاورکے تمام اسکول بند رہے ۔پشاور میں ایڈورڈزاسکول ، سینٹ جان ، اورسینٹ میری اسکول سمیت مشنری کے زیر انتظام تمام اسکول آج بند رہے ۔مشنری انتظامیہ کے مطابق تمام اسکول شہباز بھٹی کے قتل کے سوگ میں تین روز تک بند رہیں گے۔دوسری جانب سینٹ مائیکل کیتھولک چرچ صدر میں شہباز بھٹی کی المناک موت پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ملک میں امن وسلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔