5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایران نے 2012 لندن اولمپکس کا با ئیکا ٹ کر نے کی دھمکی دے دی
جنگ نیوز -
تہران …ایران نے 2012 لندن اولمپکس کے لو گو(logo) کو متعصا با نہ قرار دیتے ہو ئے اولمپکس مقا بلوں کے با ئیکا ٹ کی دھمکی دے دی ہے ۔ ایران کی قومی اولمپکس کمیٹی کے جنرل سیکر ٹری Bahram Afsharzadeh نے بین الا قوامی اولمپکس کمیٹی کے صدرJacques Rogge کے نام تحریر کیے گئے خط میں اس لو گو (logo)کے خلا ف شکا یت درج کر ائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ لو گو لفظZion سے مماثلت رکھتا ہے جسے عمو ماً یہو دیو ں کے لیے استعما ل کیا جا تا ہے۔Bahram Afsharzadeh کا کہنا ہے کہ ایک متعصا با نہ لو گو ہے جسے دوسرے اسلا می مما لک بھی قبول نہیں کر یں گے اور اولمپک کھیلوں کے انعقا د کا اصل مقصدختم ہو جا ئے گا۔ ان کا کہناہے کہ اگر انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے اس مسئلے کو نظر انداز کیا تو اولمپکس کھیلو ں میں کئی ممالک خصو صا ً ایران کی شمولیت مشکو ک ہو جائے گی۔