5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکہ میں دنیا کی پہلی میجک اکیڈمی ، بچوں کو جادو کی تربیت دیجاتی ہے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس… دنیا بھر میں ہالی وڈ فلم ہیری پورٹر کی مقبولیت کے بعد امریکہ میں جادوئی دنیا کو سمجھنے اور سیکھنے کا با قاعدہ آغاز کر تے ہو ئے دنیا کی پہلی میجک اکیڈمی کاافتتاح کر دیا گیا ہے۔نامور پیشہ ورجادو گر اس اکیڈمی میں بچوں کو جادو سکھا تے ہیں جو ہیری پورٹر اور اس کے دوستوں کی طرح بننے کے شوق میں داخلہ لیتے اور جادوئی دنیا کے اسرارورموز کو سیکھتے ہیں۔ Grey School Of Wizardryنا می یہ اکیڈمی نامور امریکی ناول نگار J.K.Rowlingکے تخلیقی ذہن سے نکلے جادوئی دنیا کے تصور کی حقیقی عکاسی کر تی نظر آتی ہے۔