5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب حکومت کی ریلوے انفراسٹرکچر پر مسافر ٹرین چلانے میں دلچسپی
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے پاکستان ریلویز کے انفر اسٹرکچر پر مسافر ٹرین چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔انویسٹرز فورم آن پاکستان ریلویز کے سیمینار سے خطاب میں ریلوے کے جنرل منیجراشفاق خٹک نے سرما یہ کاروں کو بتایا کہ پنجاب حکومت اس مجوزہ منصوبے کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے تعاون سے شروع کرنے کا اراداہ رکھتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کے پاس کافی انفراسٹرکچر بیکار پڑا ہے جس کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے فریٹ ٹرینز چلا کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔اشفاق خٹک نے مزید کہا کہ نے انجنز کی خریداری کیلئے پاکستان ریلویز کے پاس رقم کی کمی ہے اور اسے نجی شعبے کا تعاون درکار ہے۔