تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک بھر میں گیس لوڈشیڈنگ15 مارچ تک ختم کردی جائیگی،وزیراعظم گیلانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…فیصل آباد میں پانچ روزہ گیس بندش پر صنعت کاروں اور مزدروں نے تیسرے روز بھی احتجاج کیا مگر وزیراعظم گیلانی نے اعلان کردیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ 15 مارچ تک ختم ہوجائے گی۔فیصل آباد میں سوئی گیس کی بندش پرمزدوروں نے سرگودھا روڈ پر محکمہ سوئی گیس کے مرکزی دفتر کا گھیراؤ کیااور آگ لگانے کی کوشش کی۔ مزدوروں نے ضلع کونسل کے دفتر کے باہر احتجاجاً ٹائر جلائے۔رحیم یار خان میں گیس کی بندش کے باعث صنعتکاروں نے تباہ حال پاور لومز کو چلانے کے لیے لکڑی کا استعمال شروع کردیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ این ایل جی کی درآمد کے لئے حکومت سے مل کر اربوں روپے کی سرمایہ کاری پر تیار ہیں۔ جس سے 6 ماہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔ادھرسرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد سے ملاقات کے دوران اعلان کیاہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اس سال 15 مارچ تک ختم ہوجائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.