تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کرائے میں اضافہ ڈیزل کی قیمتوں کے سبب کیا،ارشد نیازی

جنگ نیوز -
لاہور…اربن ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر ارشد نیازی کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے بعد 8 سے 15 فی صد تک کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔لاہور میں جیو سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے رہنما ارشد نیازی نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ انتہائی نقصان دہ ہے۔ ٹرانسپورٹ کا شعبہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو گا اور فوری طور پر مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 8 سے 15 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی پورا بوجھ آگے نہیں ڈالا جو اس سے کئی گنا زیادہ تھا۔ ارشد نیازی نے کہا کہ حکومت عوام کے لئے چلنے والی گاڑیوں کو سبسڈی پر ڈیزل پی ایس او پمپ پر دے تو کرائے منجمد کئے جا سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.