تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیشنل سیکورٹی کونسل فوری بحال کی جائے،اے پی ایم ایل

جنگ نیوز -
لاہور…آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے نیشنل سیکیورٹی کونسل فوری بحال کی جائے ۔ یہ مطالبہ لاہورمیںآ ل پاکستان مسلم لیگ کے ایک جلسے میں کیا گیا ۔ سینئر قانون داں احمد رضا قصور ی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس روز ورکروں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان لے آئیں گے ۔فواد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت کے دہشت گردوں سے تعلقات کی تحقیقات کرائی جائیں ۔ان کہناتھاکہ دہشت گردوں کو رہا کیا جاتا ہے جبکہ انکامقابلہ کرنے والے مشرف کے وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں، اگر مشرف کے وارنٹ واپس نہ لئے گئے تو ان کی جماعت غیرملکی مبصرین کو بلائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.