تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میثاق جمہوریت سے نظام مضبوط بنایا جاسکتا ہے،وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو ٹیلے فون پر رابطہ کیا ہے ،ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے اس موقع پر نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کو آئین کیمطابق مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کی بحالی کیلیے عظیم قربانیاں دیں ہیں،میثاق جمہوریت پر عمل کرکے جمہوری نظام کومضبوط بنایا جاسکتاہے اورملک کودرپیش چیلنجزسے مشترکہ کوششوں سے نمٹاجاسکتاہے،ان کا کہنا تھا کہملک کومسائل سے نکالنے کی ذمے داری تمام سیاسی جماعتوں کی ہے،ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نوازشریف نے چیلنجزسے نمٹنیکیلئے مشترکہ کوششوں پراتفاق کیا انہوں نے عوام کی بہتریکیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔










متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.