تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی چینی پولیس کے رویئے پر تنقید

جنگ نیوز -
نیویارک…صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے بیجنگ میں جیسمین ریوولوشن پروٹیسٹ کی کوریج کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ چینی حکومت کے دھمکی آمیز رویئے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ چینی حکومت نے کئی غیر ملکی صحافیوں کے ویزوں کی مت میں توسیع نہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ ان میں 27 فروری کو بیجنگ میں جیسمین ریوولوشن مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافی بھی شامل ہیں ۔ مظاہرے کے بعد ان صحافیوں کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ،، جہاں پولیس افسروں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ چھ مارچ کو ہونے والے ایسے ہی ایک اور مظاہرے کی رپورٹنگ نہ کریں ۔ اگر انہوں نے رپورٹنگ جاری رکھی تو ان کے ویزوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔ آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری ایڈان وائٹ کا کہنا ہے کہ چینی میڈیا ضابطوں میں ایسی کوئی شق نہیں ہے جو صحافیوں کو زبانی احکامات ماننے پر مجبور کرسکے ۔ 2008 کے اولمپکس سے پہلے نافذ کی گئی اصلاحات کے بعد غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ چینی حکام کا یہ رویہ پیچھے کی طرف ایک قدم ہے ۔ انہوں نے چینی پولیس پر زور دیا کہ وہ ان مخصوص ضابطوں کی نشاندہی کرے جن کی غیر ملکی صحافیوں نے خلاف ورزی کی ہے ۔ آئی ایف جے نے چین میں تمام ممالک کے سفیروں پر بھی زور دیا کہ وہ اس معاملے کو اٹھائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.