5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور، ریمنڈ ڈیوس کی اڈیالہ جیل منتقلی کیخلاف درخواست مسترد
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے ریمنڈڈیوس کی اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔علم دین ایڈووکیٹ نے ریمنڈ ڈیوس کی ممکنہ طور پر کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے درخواست دائر کرنے والے وکیل کی سرزنش کر دی کہ آپ گھر سے اخبار پڑھ کر آتے ہیں اور رٹ دائر کر دیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو الہام ہوا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مفروضوں پر مبنی درخواستیں دائر کرکے عدالت کا وقت ضائع نہ کیا جائے۔