5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال جاری رکھنے کااعلان
جنگ نیوز -
کراچی …پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کراچی سمیت اندرون سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ آج بھی مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ ارشاد بخاری نے کہا کہ، قیمتوں میں50 فیصد کمی کے اعلان سے ٹرانسپورٹر حضرات کے مسائل حل نہیں ہوسکیں گے، تاہم اس سلسلے میں جب تک وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ ٹرانسپورٹر حضرات سے ملاقات نہیں کرینگے، کراچی سمیت اندرون سندھ میں تقریباً25 ہزار پبلک ٹرانسپورٹ جس میں بسیں اور منی بسیں شامل ہیں، مکمل طور پر بند رکھی جائینگی۔کراچی میں گزشتہ روز سے پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال جاری ہے، جس سے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔