5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خواتین اور بچوں کی فلاح کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے،پروفیسر نسرین اسلم
جنگ نیوز -
کراچی…ڈائرکٹر ویمنز اسٹڈیز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم جز اور بچے معاشرے کی ترقی کے ضامن ہیں حکومت خواتین اور بچوں کی فلاح اور بہبود کیلئے جامعہ حکمت عملی وضع کرے اور موثر اقدامات کرے۔آج کے نونہال ہی کل کے ترقی یافتہ پاکستان کے ضامن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے’عالمی یوم خواتین ‘ کی مناسبت سے جامعہ کراچی میں شعبہ ویمنز اسٹڈیز کے زیر اہتمام 8مارچ کو منعقد کئے جانے والے سیمینار بعنوان ” کراچی کے نو عمر محنت کش بچے اور بچیاں: ایک جائزہ“ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبہ کے اساتذہ اور طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے ترقی میں خواتین کے کردار کو الگ نہیں کیا جاسکتا کیوں کے تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جن معاشروں نے ترقی کی منازل طے کیں اُن میں محنت کش خواتین کی جدوجہد شامل حال رہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ایسی بھی مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں کہ جہاں پر خواتین نے دوسرے طبقات زندگی سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔