تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈکپ: بنگلا دیش کی ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے بیٹنگ

جنگ نیوز -
ڈھاکا… ورلڈ کپ کرکٹ 2011کا 19واں میچ آج گروپ بی کی ٹیموں بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جارہاہے۔ شیر بنگلا اسٹیڈیم میر پور میں ہونیوالے اس میچ میں بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پر دباؤ ضرور ہے ہم 100 فیصدپرفارمنس دکھانے کی کوشش کرینگے۔ ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے، ہم بنگلا دیش کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.