تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کولمبو میں پاکستان ٹیم کے مداحوں کا ٹیم کی کامیابی پربھرپورجشن

جنگ نیوز -
کولمبو…کولمبو میں پاکستان ٹیم کے مداحوں نے ٹیم کی جیت کابھرپورجشن منایا، شائقین نے امیدظاہر کی کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ جیت کروطن واپس آئیگی۔ پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں پاکستان ٹیم کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،قومی ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی شائقین میں خوشی کی لہردوڑ گئی، ٹیم کے مداح پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔شائقین نے امیدظاہر کی کہ قومی ٹیم آنیوالے میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔پاکستان ٹیم کے چاہنے والے پرامید ہیں کہ ان کے ہیروز ورلڈکپ جیت کروطن واپس آئیں گے،جس کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ پھر سے بحال ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.