تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جونی ڈیپ بھی انجلینا جولی کی شفقت مادری کے معترف ہوگئے

جنگ نیوز -
لاس اینجلس...…حال ہی میں ریلیز ہوئی ہالی ووڈ فلم دی ٹورسٹ میں انجلینا جولی کے ساتھ کام کرنے کے بعد اداکار جونی ڈیپ کو احساس ہوا ہے کہ جولی ایک بہت ہی اچھی ماں بھی ہیں۔ جونی ڈیپ کے مطابق جولی کے ساتھ کام کرنے کے بعد انہیں ان کی کئی خوبیوں کے بارے میں پتا چلاہے، جن میں سے سب سے بڑھ کی ان کی مادرانہ صلاحیتیں ہیں۔ جونی ڈیپ کا کہنا ہے کہ مشہوراور مصروف ہونے کے باوجود بھی انجلینا جولی کی اپنے بچوں کو ہمیشہ ترجیح دینے کی عادت انہیں پسند آئی ہے۔ ڈیپ کی سمجھ سے باہر ہے کہ جولی فلمی اور سماجی مصروفیات کے ساتھ ساتھ چھ بچوں کی دیکھ بھال کیسے کرلیتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.