5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد:ہفتے میں پانچ دن گیس کی فراہمی آج سے دوبارہ شروع
جنگ نیوز -
فیصل آباد...فیصل آباد کی صنعتوں کو ہفتے میں پانچ دن گیس کی فراہمی آج سے دوبارہ شروع ہوگئی جس کے بعد مزدوروں کو ان کا روزگار واپس مل گیا ہے ۔ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو ہفتے میں پانچ دن گیس کی بندش کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ایک طرف پیداواری عمل متاثر ہورہا تھا تو دوسری طرف روزانہ اجرت پر کام کرنیوالے مزدوروں بیروزگار ہوگئے تھے ۔ اس صورتحال پر فیصل آباد کے صنعت کار اور مزدور سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے ۔ شہر میں تین روز سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا ۔ جمعرات کو بھی مزدوروں کی بڑی تعداد نے سوئی گیس کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی کوشش کی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد کے صنعتکاروں سے مذاکرت کیے اور ہفتے میں پانچ دن گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس پرصنعت کاروں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور آج سے ٹیکسٹائل انڈسٹریز میں معمول کے مطابق کام شروع ہوگیا ہے ۔