5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ: ڈیری فارمرز کی من مانی، دودھ کی فی لٹر قیمت میں 8روپے اضافہ
جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں فی لٹر8 روپے کا من مانا اضافہ کردیا ہے ۔ کوئٹہ کے شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کے بعد دودھ کی قیمت میں فی لٹر8 روپے اضافہ کی صورت میں ایک اورجھٹکا برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہرمیں دودھ کی ہول سیل قیمت48 اور ریٹیل قیمت50 روپے فی لٹر مقررکی تھی لیکن اس پرعمل درآمد نہیں کیا جارہا تھا اور اب ڈیری فارمز کے مالکان نے ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے دودھ کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس لینے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔