تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ای ایس سی نے پیپکو کو 30ارب روپے ادا کردئے

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پیپکو کو بجلی کی خریداری کے عوض 30 ارب روپے کی ادائیگی کردی۔ کے ای ایس سی کی جانب سے یہ ادائیگی گزشتہ سال پیپکو کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدے کے تحت کی گئی ہے۔یہ ادائیگی حکومت پاکستان کی طرف سے ٹیرف میں موجود فرق کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ گزشتہ 20 ماہ کے دوران کے ای ایس سی پیپکو کو68 ارب روپے کی ادائیگی کرچکا ہے جبکہ اس نے صرف 36 ارب روپے کی بجلی خریدی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.